حیدرآباد22جنوری(اعتمادنیوز)ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ حج سیزن 2014ء کے تحت درخواستوں کی اجرائی اور و صولی کا یکم فروری سے آغاز ہوگا۔ یہ سلسلہ 15 مارچ 2014 تک جاری رہے گا۔ مرکزی حج کمیٹی ممبئی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب عطا الرحمن نے بتایا کہ حج درخواستوں کی اجرائی اور وصولی کے سلسلہ میں ملک کی تمام حج کمیٹیوں کو اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔جاریہ سال درخواست فارمس کے ساتھ 300 روپئے کا چالان بذریعہ
اسٹیٹ بینک آف انڈیا جمع کرنا ضروری ہے۔جو عازمین حج 2014 میں حج کی سعادت کے خواہش مند ہیں انہیں چاہئے کہ وہ فوری انٹر نیشنل پاسپورٹ بنوالیں تاکہ درخواستیں داخل کرتے وقت عازمین کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔گذشتہ سال کئی درخواست گذاروں کے پاس انٹر نیشنل پاسپورٹ موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے انہیں مایوسی کا شکار ہونا پڑا تھا۔عازمین حج کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ وقت مقررہ سے قبل پاسپورٹ بنوالیں ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.